19 اگست 2017 - 11:22
کراچی میں کالعدم طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس اور طالبان دہشتگردوں کے مابین کورنگی ڈھائی نمبر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے ٹھکانے پر بم نصب کیا ہوا تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

.......

/169